ایکتر 71 ارب روپے کا بجٹ کم پڑگیا
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے تفصیلات جاری کر دیئے

گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان کو جون 2025 تک کا دیا ہوا 71 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کم پڑ گیا 30 جون تک گلگت بلتستان میں 73 ارب 27 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ ہونگے گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے 2 ارب 27 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار روپے کی کمی کا اسٹیمیٹ جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کو مالی سال جون 2024-2025 کے لئے وفاق سے 71 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ مالی سال کے آخر 30 جون 2025 تک توقع کے اخراجات کے تحت ERE پر 52 ارب روپے جبکہ غیر تنخواہوں کے مد میں 21 ارب 27 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار روپے اخراجات متوقع ہیں انھوں نے اس حوالے سے جاری اخراجات کا حوالہ دیکر الاؤنس کے مد 60 کروڑ اور گرانٹ ان ایڈ ( جی بی آر ایس پی و حکام) کے مد میں 30 کروڑ روپے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی 35 کروڑ اور مقامی اداروں کے لئے 85 کروڑ جبکہ کیڈٹ کالج و پبلک اسکول کے لئے 49 کروڑ 70 لاکھ روپے اور زراعت، مویشیوں و فشریز سیکٹر کے لئے 34 کروڑ 30 لاکھ روپے اور اسکول کی تعلیم کے لئے 1 ارب 12 کروڑ روپے جبکہ محکمہ صحت کے لئے 73 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ہیلتھ انڈومینٹ فنڈ کے مد 50 کروڑ روپے جبکہ واٹر اینڈ پاور مینٹ کام کے لئے 75 کروڑ 5 لاکھ روپے اسی طرح مینٹ کام کے مد 77 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ سیاحت قومی سیلیبریشن کے لیے 9 کروڑ روپے اور معلومات مشتہر کرنے 10 کروڑ مختص کئے جا چکے ہیں۔