اہم ترین

بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچی جابحق

افسوسناک واقعہ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
افسوس ناک واقعہ شنگوس میں

شنگوس گاوں میں سنہ 2000 میں AKRSP ایک چھوٹا سام بجلی کا پروجیکٹ لگایا تھا جس کی نگرانی اور مینٹینس کا کام گاوں والے خود کر رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت لگائی گئی تاروں کو لکڑی کے خمبوں کے سہارے لٹکایا گیا تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان خمبوں کے نیچے سے سڑن پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود گاوں والوں نے کئی بار احتجاج کیا، لیکن اس معاملے کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔

سب سے افسوسناک واقعہ 19 رمضان کو پیش آیا، جب 7 سالہ ننھی سبین زہرا بنت ذاہد علی، جو کہ بہت معصوم تھی، ان سڑتی ہوئی تاروں سے لٹک کر جان کی بازی ہار گئی۔ یہ ایک انتہائی دلخراش واقعہ تھا جس نے پورے گاوں کو غم میں ڈبو دیا۔

اللہ تعالیٰ سبین زہرا کی روح کو سکون دے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی سنگینی کو سمجھے اور فوری طور پر بجلی کی لائنس کی منظوری دے کر اس پر کام شروع کرے تاکہ آئندہ کوئی ایسا حادثہ نہ ہو۔ اگر اب بھی کوئی موثر اقدام نہ کیا گیا تو مزید جان لیوا حادثات رونماں ہوسکتے ہیں۔۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button