
بلتستان ڈویژن میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع، رات سے جاری برف باری کے باعث تمام بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ انتظامیہ نے سفری الرٹ جاری کردی ۔
رات پہلے پہر شروع ہونے والی برف باری بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اس دوران میدانی علاقوں میں تقریباً 10 انچ اور بالائی علاقوں میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی ہے ،
شدید برف باری کے باعث بلتستان کے تمام بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ مضافات کے علاقوں سے بھی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہوگئی ہے ، اُدھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے شاہراہ بلتستان جے ایس آر سمیت تمام شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،
محمکہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق برف باری کا نیا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔