اہم ترین

بلتستان کے تین نگینے سپرد خاک

عالمی شہرت یافتہ منقبت و نعت خواں کاظم علی خواجہ سپرد خاک

گلگت (بیورو چیف)

ہفتے کے روز عالمی شہرت یافتہ معروف کمسن منقبت خواں علی کاظم خواجہ اور ان کے بھائی ندیم علی خواجہ و معروف نعت خواں سید جان علی شاہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی بلتستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تینوں کی میتوں کو کراچی سے براستہ ہوائی سفر ہفتے کے روز اسکردو ائیرپورٹ پہنچا دی گئی جہاں سے تینوں میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے مرکزی جامع امامیہ مسجد سکردو لے جایا گیا جامع مسجد میں تینوں میتوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی جگہ نہ ملنے پر بعض لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مسجد کی چھت اور دیگر عمارات کی چھتوں پر چڑھ کر نماز جنازہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا بعد ازاں نماز جنازہ کمسن منقبت خواں علی کاظم خواجہ اور اس کے بڑے بھائی ندیم علی خواجہ کی میتوں کو ان کے آبائی گاؤں چھنی رگیول سکردو جبکہ معروف نعت خواں سید علی جان شاہ کی میت کو بلتستان کے ضلع شگر روانہ کردیا گیا جہاں ان کے اپنے اپنے آبائی قبرستان میں ہفتے کے روز مغرب کے وقت ہزاروں سوگواروں کی موجودگی سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے کہ جمعہ کے روز خیرپور سندھ سے کراچی آتے ہوئے جامشورو کے قریب سہون شریف روڈ پر ٹریفک حادثے پیش آنے سے عالمی شہرت یافتہ کمسن منقبت خواں علی کاظم خواجہ سمیت 4 افراد جانبحق ہوئے تھے جن میں سے زین رضوی کو کراچی میں سپردِ خاک کر دیا جبکہ 3 میتوں کو بلتستان میں سپردِ

 

 

 

 

 

خاک کر دیا گیا۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button