
گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنوں کے تھرمل جنریٹرز سے 48 دن اضافی بجلی فراہم کرنے کے مد 20 کروڑ 87 لاکھ 92 ہزار 882 روپے آڑا دئیے گئے ہیں ان ایام میں مجموعی طور 6 لاکھ 93 ہزار 522 لیٹر ڈیزل استعمال کیا گیا ہے جبکہ مینٹیننس پر 2 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 819 روپے اور فیول پر 18 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 468 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں گلگت بلتستان کے 3 ڈویژنوں کے مختلف اضلاع میں موجود تھرمل جنریٹرز جن کی تعداد 19 ہے ایک یونٹ خرابی کے باعث 18 یونٹس سے گلگت، چلاس، ہنزہ، نگر اور سکردو میں یومیہ مختلف اوقات شہریوں کو اضافی بجلی فراہم کی جا رہی ہے اوصاف ٹیم کو موصول شدہ ڈیٹا کے مطابق 12 جنوری سے 28 فروری تک ان 48 دنوں کے اندر صوبائی حکومت نے عوام کو اضافی بجلی دینے کے غرض سے ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود عوامی حلقوں کے مطابق لؤڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا اس صورتحال میں وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے مشترکہ طور سرمائی مہینوں ایک خطیر رقم اضافی بجلی کی فراہمی کے نام اڑائی جا رہی ہے اوصاف ٹیم نے جب 48 دنوں کا ڈیٹا حاصل کیا تو معلوم ہوا کہ گلگت بلتستان میں تھرمل جنریٹرز کے اخراجات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں دوسری طرف جنریٹرز کے دھوئیں سے صاف ماحول کو بھی شدید نقصان کا سامنا ہے موصول ڈیٹا کے مطابق گلگت شہر کے لئے تھرمل جنریٹرز کے 7 یونٹس سے 48 دن اضافی بجلی دینے پر 8 کروڑ 55 لاکھ 703 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ان ایام میں 6 لاکھ 92 ہزار لیٹر فیول خرچ کیا گیا ہے اور مینٹیننس کے مد 46 لاکھ 45 ہزار جبکہ فیول کے مد 7 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار روپے کے اخراجات آئے ہیں جبکہ ہنزہ کو تھرمل جنریٹرز کے 2 یونٹ سے 48 دن اضافی بجلی فراہم کرنے میں 2 کروڑ 74 لاکھ 43 ہزار 947 روپے خرچ کئے گئے ہیں ان ایام میں 97 ہزار 60 لیٹر ڈیزل خرچ کیا گیا ہے جبکہ مینٹیننس پر 28 لاکھ 53 ہزار اور فیول کے مد 2 کروڑ 60 لاکھ 63 ہزار روپے کے اخراجات آئے ہیں اسی طرح نگر تھرمل جنریٹر کے اکلوتا یونٹ سے 48 دن اضافی بجلی فراہم کرنے میں 70 لاکھ 15 ہزار 417 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس دوران 23 ہزار 6 سو لیٹر ڈیزل استعمال کیا گیا ہے اور مینٹیننس کے مد میں 6 لاکھ 93 ہزار روپے جبکہ فیول کے مد 63 لاکھ 22 ہزار روپے اخراجات آئے ہیں اسی طرح سکردو تھرمل جنریٹرز کے 4 یونٹ 48 دن چلانے پر 4 کروڑ 47 لاکھ 84 ہزار 76 روپے خرچ کئے گئے ہیں اس دوران 1 لاکھ 39 ہزار 50 لیٹر ڈیزل استعمال کیا گیا ہے اور مینٹیننس کے مد 75 لاکھ 26 ہزار جبکہ فیول کے مد 3 کروڑ 72 لاکھ 58 ہزار روپے اخراجات کے گئے ہیں اس طرح دیامر تھرمل جنریٹرز کے 4 یونٹس سے چلاس کو 48 دن اضافی بجلی فراہم کرنے میں 4 کروڑ 94 لاکھ 93 ہزار 739 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ان ایام میں 1 لاکھ 50 ہزار 5 سو لیٹر ڈیزل استعمال کیا گیا ہے اور مینٹیننس کے مد 91 لاکھ 66 ہزار 384 روپے جبکہ فیول کے مد 4 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔