اہم ترینخواتین

خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا

ریسکیو 1122

گلگت (بیورو چیف) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلا واقع خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا خاتون کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے گزشتہ روز ضلع استور کے مضافاتی علاقہ سے حاملہ خاتون کو ڈیلوری کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال استور لایا گیا جہاں پہنچتے پہنچتے خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی جس پر گلگت صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچانے کے لئے ریسکیو ایمبولینس کی مدد لی گئی ایمرجنسی صورتحال پر ریسکیو ایمبولینس کو فوری طور استور روانہ کر دیا گیا جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے حاملہ خاتون کو گلگت شہر کی طرف لایا جا رہا تھا راستے میں خاتون کی حالت نہایت تشویشناک دکھائی دینے پر ریسکیو عملہ میں موجود خاتون نے ایمبولینس کو رکوا دیا اور خاتون کے ہمراہ موجود مرد و ریسکیو میں شامل مرد عملہ کو ایمبولینس سے باہر نکال دیا اس دوران نہایت مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن ٹیم کی خاتون نے حملہ خاتون کی زندگی بچائی اور حملہ خاتون کی ڈیلوری کرانے میں کامیاب ہوئی اسی طرح گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلا واقع ہے کہ ایک خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا اگر ایمبولینس میں ریسکیو عملہ میں شامل خاتون نہ ہوتی یا حاملہ خاتون کو سخت تشویش حالت کے باوجود گلگت ہسپتال پہنچانے کی کوشش کو برقرار رکھا جاتا تو آج راستے میں ماں اور بچہ دونوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھی عوامی حلقوں نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی اس قابل خاتون کی حاضر دماغی اور ڈیلوری کے شعبے میں مہارت کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے شاباش دیا ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button