
گلگت (بیورو چیف) گلگت میں خاتون کو بلیک میل کی کوشش کرنے والا نوجوان ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا 7 دنوں کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ خاندان کی طرف سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت بلتستان کو درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص سوشل میڈیا پر خاتون کو تنگ و بلیک میل کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے لہذا متاثرہ خاتون کو اس شخص کی حرکتوں سے نجات دلائی جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف ۔ آئی ۔اے ( سائبر کرائم سرکل) گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا جنھیں گرفتار کر کے گزشتہ روز سپیشل جج سائبر کرائم کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے معزز جج نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے اس کیس بابت ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔