دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں
جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس

گلگت
پیر کے روز جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چلاس میں جاری حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا مکمل طور حمایت کرتے ہوئے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی طرف سے پیش کردہ 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو جائز قرار دیا گیا ہے وہ پیر کے روز اپنے دیگر جے یو آئی صوبائی رہنماوں کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کر رہے تھے انھوں نے اس دوران کہا کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور دیامر عوام کو ان کا حق فراہم کرے اگر دیامر عوام کے جائز مطالبات حل نہ کیے جانے عدم توجہ کی صورت خطے میں سنگین نتائج جنم لے سکتے ہیں جس سے حکومت کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا انھوں نے پریس کانفرنس میں واضح طور کہا کہ جے یو آئی ہر سطح پر دیامر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی اور حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے ہر مرحلوں کے فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے دیگر رہنماؤں میر بہادر، منہاج الدین، مولانا رحمت اللہ سراجی، عنایت اللہ، پروفیسر انور، ٹھیکیدار عبد الحاجی، مفتی یاسین، فاروق احمد اور طبیب قریشی و دیگر نے بھی دیامر عوام کے مطالبات کو فوری طور حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر عوام کو ان کے تمام جائز حقوق فراہم کرے تاکہ علاقے میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے انھوں نے مزید کہا کہ دیامر عوام ایک عرصے سے اپنے مطالبات لیکر احتجاجاً بار بار سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جاتی ہے اور ہر مرتبہ ان کے مطالبات حل کرنے کی یقین دھانی کرائی جاتی لیکن ان کے مطالبات حل نہیں کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دیامر عوام ایک نئی تحریک لیکر اپنے مطالبات کے حق میں سفر آغاز کرنے پر مجبور ہوئی ہے حکومت وقت کو پانی سر گزرنے سے پہلے دیامر عوام کے تمام جائز مطالبات کو جنھیں انھوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل پیش کیا ہے پر
عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔