اہم ترین

سوست ڈرائی پورٹ کے حوالے سے اجلاس

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے زیر صدارت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاک چین تجارت اور سوست ڈرائی پورٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد اور دوست ملک ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک چین تجارت سے گلگت بلتستان کے بیشتر لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ یہاں پر پرائیویٹ سیکٹر کے نہ ہونے اور روزگار کے محدود وسائل ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کا بلوابستہ یا بلاواستہ روزگار کا انحصار پاک چین تجارت پر ہے۔ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے چھوٹے تاجروں کو رعایت دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاک چین تجارت کو فروغ دینے کیلئے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کیا جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کی جائے۔ اس موقع پر کسٹم کلکٹر اور دیگر متعلقہ آفیسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پاک چین تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے خصوصی پالیسی تیار کرکے متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا جس میں مقامی تاجروں کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد، کسٹم کلکٹر، صوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت متعلقہ اعلیٰ کہ آفیسران نے شرکت کی۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button