Uncategorized

شتیال میں وین حادثے کا شکار

متعدد زخمی

 

شتیال میں پولیس وین حادثے کا شکار، 8 اہلکار زخمی ۔

شتیال بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا نور محمد ساکن داریل کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ SDPO گوہر وکیل کی ہدایت پر نورنبی انچارج شتیال چوکی کی قیادت میں 8 رکنی پولیس ٹیم ملزمان کے تعاقب میں تھی کہ راستے میں ان کی وین حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے فوری طور پر ایبٹ آباد ریفر کیا گیا، جبکہ دیگر 7 اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں RHC شتیال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button