اہم ترین

غیر مقامی خاتون کی نعش برآمد

بسین کے ایک گھر سے خاتون کی نعش برآمد

گلگت

گلگت کے ایک گھر سے غیر مقامی خاتون کی نعش برآمد ہونے پر پولیس کو مبینہ قاتل تک رسائی میں سخت مشکلات کا سامنا پولیس نے مطلوبہ ملزم کی تلاش میں سوشل میڈیا کا سہارہ لینا شروع کر دی بزریعہ اشتہار عبداللہ نامی شخص کو خاتون کے قتل میں انتہائی مطلوب قرار دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت تھانہ بسین کے حدود میں واقع ایک گھر سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی عضیمہ نامی خاتون کی نعش برآمد ہوئی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کر دینے کے بعد مزکورہ خاتون کیس بابت تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا اس دوران جائے واقعہ گھر کے اڑوس پڑوس کے مکینوں سے عضیمہ نامی غیر مقامی خاتون متعلق معلومات حاصل کر لی گئی جس سے یہ معلوم ہوا کہ خاتون راولپنڈی کی رہائشی بتا رہی تھی ان کا شوہر روزگار کے غرض بیرون ملک مقیم تھے وہ عبداللہ نامی شخص اور اس کی بیوی ہمراہ جاگیر بسین کے ایک گھر کرایئے کے مکان رہ رہی تھی جب پولیس کو ابتدائی مرحلے معلوم موصول ہوئی تو گلگت پولیس نے راتوں رات عبداللہ نامی شخص کے بابت تحقیقات کا عمل شروع کیا اس دوران معلوم ہوا کہ عبداللہ نامی شخص نوشہرہ کالان کا رہائشی ہے اب پولیس کو خاتون کے قاتل تک پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بذریعہ ٹیلی فونک نوشہرہ حدود تھانہ رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک عرصے سے وہاں موجود نہیں جس پر گلگت پولیس نے عبداللہ ولد درویش ساکنہ کالان محلہ حسن آباد نوشہرہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر باتصویر اشتہار چلانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ گرفتاری کیلئے عوام ملزم کی شناخت رکھ سکے جبکہ پولیس کو شک ہے کہ مقتولہ کا قاتل اپنی بیوی ہمراہ گلگت بلتستان کے کسی ضلع میں ہی کہیں روپوش ہیں پولیس نے اشتہار میں عوام سے ملزم کی گرفتاری کیلئے استدعا کرتے ہوئے مطلوب عبداللہ نامی شخص کی موجودگی کا اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کو

 

کہا ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button