
گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں کو درکار 5 ہزار 305 پوسٹوں کو قانونی شکل دینے کے لئے ان کی تنخواہوں کے مد بجٹ مختص کرنے وفاقی حکومت نے حمایت کر دی مالی سال جون 2025 کے بجٹ میں 5305 پوسٹوں کو ان کی تنخواہوں سے منسلک کیا جائے گا اس حوالے حال ہی میں صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے وفاقی حکومت کو باقاعدہ تحریری طور سفارشات ارسال کئے گئے تھے کہ گلگت بلتستان کے بعض محکموں کو ضرورت سٹاف کے لئے خالی آسامیوں کا مرحلہ مکمل و انھیں قانونی حیثیت دینے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے دی گئی ڈیمانڈ کے مطابق پوسٹوں کو یقینی بنانے و قانونی حیثیت دینے کے لئے تجویز کردہ بجٹ مختص کیا جائے جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے مالی معاملات پر ملاقات و وسائل مختص کرنے کے لئے گلگت بلتستان کا معاملہ وزیر اعظم پاکستان کو سفارشات کے لئے پیش کیا گیا تھا جس کی روشنی میں گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر امور کی وزارت نے فارمولا پر مبنی بجٹ کے لئے جی بی کیس کی باقاعدہ حمایت کی گئی ہے گلگت بلتستان کے جن محکموں میں پوسٹوں کی مد رقم کی تفصیلات فراہم کی گئی ان میں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے 1225پوسٹیں اور ہوم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے 613 پوسٹیں جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ جی بی دیامر پولیس کے 400 پوسٹیں اور ہوم ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122، کے 152 پوسٹیں اسی طرح ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی کے 2443 پوسٹیں جبکہ محکمہ سیاحت میوزیم وغیرہ کے 30 پوسٹیں اور ٹورزم ڈیولپمنٹ جی بی کے 12 پوسٹیں جبکہ فارسٹ ڈپارٹمنٹ (EPA) کے 5 پوسٹیں اسی طرح فارسٹ ڈپارٹمنٹ (CKNP) کے 22 پوسٹیں جبکہ (Supernumerary) پوسٹ کے 100 پوسٹیں اور ایل جی اینڈ آر ڈی ڈپارٹمنٹ واش یونٹ کے 13 پوسٹیں اسی طرح گلگت بلتستان چیف کورٹ کے 34 پوسٹیں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ جی بی کے 168پوسٹیں جبکہ مائننگ اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے 88 پوسٹیں شامل ہیں واضح رہے کہ ان 5 ہزار 3 سو 5 پوسٹوں کے اندر محکمہ ایجوکیشن کے عدالت میں چیلنج کئے گئے 252 پوسٹوں کو
بھی بجٹ سمری میں شامل کیا گیا ہے۔