پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئی ۔
رمضان المبارک میں خواتین کا احتجاج

گلگت (کرن قاسم) گلگت سٹی سیوریج پروجیکٹ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث رابطہ سڑکوں کی بندش اور پانی قلت کے خلاف گلگت امپھری کی خواتین نے احتجاجاً شاہراہِ گلگت غذر روڈ بلاک کر دی، خواتین نے احتجاج کے دوران متعلقہ زمہ داروں کے خلاف نعرے بازی کی اور آئندہ ایک روز کے اندر پانی نظام بہتر نہ کیا گیا اور رابطہ سڑکوں کو بحال نہ کئے جانے کی صورت شاہراہِ گلگت غذر کو مکمل بلاک کر کے دن رات دھرنا دینے کی دھمکی دے دی تاہم حلقے کے منتخب نمائندے کی استدعا پر آئے ایک یوم تک معطل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلگت امپھری کی خواتین نے زیرو پوائنٹ پر اپنے مطالبات کے حل کے لئے گلگت غذر شاہراہِ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے شدید احتجاج کیا احتجاجی خواتین نے شاہراہِ پر دھرنا دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گلگت سٹی سیوریج پروجیکٹ کے تعمیراتی کام دوران گزشتہ سال ٹھیکیدار مذکورہ پروجیکٹ کی طرف سے پائپ لائنیں بچھانے کے لئے رابطہ سڑکوں پر کھودائی کی گئی تھی اور تاحال سڑکوں کی بحالی کام سے ٹھیکیدار روپوش ہیں جس کی وجہ سے گلگت امپھری کے مکینوں کو نہ صرف آمدورفت کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ رابطہ سڑکوں کا حلیہ کھڑوں میں بدل جانے کے باعث متعدد ٹریفک واقعات رونما ہوچکے ہیں انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور سیوریج پروجیکٹ کے تعمیراتی کام سے خراب ہونے والی رابطہ سڑکوں کو اپنی حالت میں ٹھیکیدار مذکورہ پروجیکٹ کو پابند کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی آمدورفت رفت متاثر نہ ہو سکے انھوں نے مزید کہا کہ ایک عرصے سے گلگت امپھری کے مکینوں کو پانی کی سخت قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا جب متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ سٹی سیوریج پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران کھدائی وجہ سے پانی کے پائپ لائنوں کو پاس کرنے سے قاصر ہیں جیسے سیوریج پروجیکٹ کا ٹھیکہ دار کھدائی مکمل نہیں کرتا تب پانی کا مسلہ سابقہ حالت بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خواتین کا دھرنا گلگت امپھری زیرو پوائنٹ کے مقام پر کئی گھنٹوں تک جاری رہا بعد ازاں حلقہ کا نمائندہ رکن صوبائی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ خواتین دھرنا میں پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا اور امجد ایڈوکیٹ کی یقین دھانی پر احتجاج کو آئندہ ایک دو روز کے لئے معطل کر کے شاہراہِ گلگت غذر روڈ کو بحال کر دیا ۔گیا