Uncategorized

چوروں کا گروہ گرفتار

ہربن پولیس کی اہم کاروائی

,چلاس

تھانہ ہربن پولیس کی کامیاب کاروائی ، رات کے اندھیرے میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے والا خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ڈکیت گروہ جو علاقہ ہربن میں رات کے اندھیرے میں لوٹ مار ،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، گولیاں چھینے ہوے موبایل فونز اور کافی تعداد میں نقدی برآمد کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کوھستان اپر فرمان اللہ (PPM)کی خصوصی ھدایات اور رھنمائی میں تھانہ ہربن پولیس کے ایس ایچ او خلیل الرحمٰن اور اسکی ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوھر وکیل دن رات محنت کر کے روڈ ڈکیتی مقدمہ علت 5 مورخہ 30 جنوری 2025 جو کہ ایک اندھا کیس تھا جس میں مدعی نے چند روز قبل تھانہ میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ میں اپنی رینٹ کار نمبری FD.463-GLI میں پنڈی سے گلگت جارہا تھا میری ساتھ گلگت کی سواری تھی بوقت رات 2:30 کے قریب بمقام ہربن نالہ اسلحہ سے لیس نقاب پوش نامعلوم ملزمان نے ہماری گاڑی روک لی اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے موبایلز ، نقدی و دیگر اشیاء چھین کر ملزمان اوپر پہاڑی کی طرف بھاگ گئے مدعی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے فورا موقع پر جاکر ملاحظہ کیا
رپورٹ درج کرنے کے بعد آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوے ڈکیت گروہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی تھی ملزمان کی فوری گرفتاری کیلے ڈی پی او کوہستان اپر فرمان اللہ (پی پی ایم) نے ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ایس ایچ او تھانہ ہربن خلیل الرحمان نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو انتہائی حکمت عمل سے ٹریس کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ مبلغ ایک لاکھ 40 ھزار روپے ،واردات میں مسافروں سے چھینے گئے تینوں موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بر آمد کر لیا ۔ملزمان سے 20 ھزار ایرانی ریال اور 500 عراقی دینار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزم عزیز اللہ سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم عزیز اللہ جو کہ مقدمہ علت30 مورخہ23۔3۔26 جرم 380/34 ppc میں سابقہ مجرم اشتہاری ہے کو بھی اسی مقدمہ میں الگ گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی پی او فرمان اللہ (پی پی ایم) نے کیس کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ کو کامیابی سے برامد کرنے پر ایس ڈی پی او سرکل شتیال ،ایس ایچ او ہربن خلیل الرحمٰن اور اسکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس کیساتھ انعامات دینے کا اعلان بھی کردیا ہے ملزمان میں عبدالمالک ولد سکیل
2۔عزیز اللہ ولد عبد لعزیز 3۔عبد الواحد ولد غازی خان اقوام شین ساکنان ہربن شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button