
گلگت (کرن قاسم) گلگت بلتستان میں گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارشوں، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن 9 مختلف مقامات پر بند ہوگئی لینڈ سلائیڈنگ و طغیانی کے زد میں آنے سے 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا لینڈ سلائیڈنگ سے بچتے ہوئے کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ایک شخص زخمی، واضع رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز سے جاری سال نو کی پہلی بارش اور برف باری نے بالائی علاقوں سمیت شاہراہِ قراقرم کو شدید نقصان پہنچایا ہے شاہراہِ قراقرم بندش کے باعث مختلف مقامات پر بلاک سیکشنز پر مسافر گاڑیوں کی ایک بڑی قطار لگی ہے جس میں زیادہ تر مال بردار گاڑیاں شامل ہیں جو رمضان المبارک کے لئے خوردنی اشیاء لیکر گلگت بلتستان طرف آرہی تھیں روڈ بندش باعث راستے میں پھنس کر رہ گئیں ہیں تاہم گلگت اور جگلوٹ سکردو سیکشن کو عارضی طور ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری شاہراہِ قراقرم کی بحالی میں مصروف ہے کے کے ایچ کوہستان سیکشن میں پھنسی ہوئی چھوٹی گاڑیوں کے لئے عارضی طور بحال کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو پاس کرنے میں ایک دن کا کام مزید ہے بارشوں کا سلسلہ رک جانے کی صورت توقع ہے کہ جمعرات کی شام تک پھنسی ہوئی بڑی گاڑیوں کو بھی پاس کیا جائے گا شاہراہِ قراقرم دیامر کوہستان سیکشن کے 5 اور کے کے ایچ چلاس گلگت سیکشن کے 4 مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ و طغیانی کے باعث بدھ کے روز گلگت راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا شاہراہِ قراقرم متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں بلاکوں میں پھنس کر رہ گئیں ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آنے سے 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور چلاس گینی کے قریب ایک کار لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے مخالف سمت سے جا کر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کے سر معمولی چوٹ آنے سے زخمی ہوگئے تاہم بدھ کی شام تک شاہراہِ قراقرم دیامر کوہستان سیکشن ہر قسم ٹریفک کے آمدورفت کے لئے مکمل طور بند رہی جبکہ چلاس گلگت سیکشن کو بھاری مشینری کے ذریعے عارضی طور ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا واضح رہے کہ ہنزہ شمشال، استور، اشکومن، بلتستان ڈویژن، بابوسر اور کھنبری سمیت دیگر بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث لوگوں کا شہر سے زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے جگلوٹ سکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بلاک ہو چکا تھا تاہم بدھ کے روز ایف ڈبلیو او نے مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔