
گلگت
عالمی شہرت یافتہ گلگت بلتستان کے معروف کم عمر منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور معروف نعت خواں سید آغا علی جان سمیت 3 افراد ٹریفک حادثے میں جانبحق ہو گئے وہ جمعہ کی صبح سندھ کے علاقے خیر پور میں شب برات کی ایک تقریب سے شرکت کے بعد واپس کراچی کی طرف آرہے تھے کہ جامشورو کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ میں آیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم جن کو کم عمری میں منقبت کے شعبے عالمی شہرت حاصل تھی سمیت ان کے بڑے بھائی ندیم خواجہ جو گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے اور معروف نعت خواں سید آغا علی جان موقع پر جانبحق ہو گئے واضح رہے کہ تینوں جانبحق افراد کا تعلق بلتستان ڈویژن سے تھا ان میں خواجہ علی کاظم جنھوں نے8 سال کی عمر سے منقبت پڑھنا شروع کیا اور انھوں نے اپنی خوبصورت و سریلی آواز کے ذریعے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی یہی وجہ تھی کہ خیرپور میں منعقدہ شب برات کی مرکزی تقریب میں انھیں کراچی سے مدعو کیا گیا تھا جبکہ معروف منقبت خواجہ علی کاظم کو ملک بھر کے ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بطور مہمان حصہ لینے کا بھی اعزاز حاصل رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی انھیں شہرت حاصل ہوئی تھی گزشتہ روز ٹریفک کے اس المناک حادثے میں گلگت بلتستان کی 3 قیمتی جانوں کے چلے جانے پر پورا خطہ سوگوار تھا اس دھرتی کے ان تینوں بیٹوں کا نماز جنازہ جمعہ کی شام انچولی شہداء کربلا امام بارگاہ کراچی میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ میں کراچی کے اہم مذہبی و سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی
ک