اہم ترین

گلگت بلتستان کی پولیس مثالی ہے

وزیر داخلہ شمس الحق لون کی تقریب سے خطاب

گلگت

 

گلگت بلتستان پولیس ملک بھر میں سب سےمثالی فورسں ہے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پولیس پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ شمش الحق لون نے بحیثیت مہمان خصوصی پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بحیثیت وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ خصوصاً گلگت بلتستان پولیس جیسے جسے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ علاقے کی خدمت اور امن و امان کی برقراری کے لئے کام کرنے کا موقع بخش دیا ہے جس کے لئے میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔میں گلگت بلتستان پولیس کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت اور امن امان کی برقراری کے ہے ہمہ وقت کوشاں ہوں اللّٰہ تعالٰی ہمیں اس کام کو انجام دینے کے لئے پہاڑ جتنا بلند ہمت عطاء کرے۔ وزیر داخلہ شمس الحق لون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پولیس کی وردی پہنتے ہیں تو آپ پر بہت بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں خدا را آپ اس وادی کی عزت کا لاج رکھیں اور وردی کی عزت کو مذید چار چاند لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جب بھی نیشنل سطح پر کسی تقریب یا میٹنگ میں گلت بلتستان پولیس کا ذکر ہو جاتا ہے تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ انہوں کہا کہ ملک میں مختلف فورسز جن میں آرمی، رینجرز، ایف سی اور گلگت بلتستان میں جی بی اسکاوٹس بھی امن امان کی برقراری کے لئے خدمات سر انجام دے رہے گلگت بلتستان پولیس کا Status ان سب فورسز کے برابر ہی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے پولیس کے جوان گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں عوام کی خدمت میں چوکس کھڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ گلگت بلتستان پولیس ملک بھر میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والی پولیس فورس ہے جس طرح سے آپ خطے میں آنے والے سیاحوں کی خدمت کر رہے ہیں امید ہے کہ آپ اپنی خدمات کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی ضروریات کو پوری کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی پچھلے پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے کئے گئے تمام اعلانات کو ہر حال میں عملی جامعہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ پریڈ گراونڈ میں شیڈ لگانے پر جتنے بھی اخراجات آجاتے ہیں وہ وزارت داخلہ سے ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو مبارک باد دی۔ اس سے پہلے کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ کالج طاہرہ بعسوب نے سپاس نامہ پیش کیا اور مہمانوں کو پولیس ٹریننگ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی وزیر داخلہ شمس الحق لوں ٹرینگ کالج پہنچے تو ان کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا ۔ ڈی آئی جی فرمان علی ، ڈی آئی جی راجہ مرزا حسن اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یعسوب نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی ۔ وزیر داخلہ شمس الحق لون نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یعسوب نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے حلف لیا۔ دوران تربیت نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے۔ اس کے بعد جوانوں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔ یاد رہے کہ چار ماہ پر مشتمل ٹریننگ میں کل 170 آفیسران/جوانوں نے شرکت کی جس میں اپر کلاس کورس کے 23 افیسران، انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے 36 جوان ، لوئر کلاس کورس کے 39 جوان، پولیس بینڈ کے 20 جوان اور کچورا شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کے 12 جوان بھی شامل تھے۔ تقریب میں ہوم سیکریٹری علی اصغر، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی فرمان علی، ڈی آئی جی راجہ مرزا حسن، پولیس آفیسران اور جوانوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 

 

 

 

 

ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button