Uncategorized

گلگت بلتستان کے چار اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا

یوم پاکستان کے موقع پر

گلگت (کرن قاسم) صدر پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر شینا زبان کے معروف شاعر سکریٹری ظفر وقار تاج سمیت گلگت بلتستان کے 4 اہم شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا اس حوالے سے اتوار کے روز قومی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں پر صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ان کے بدست شینا زبان کے معروف شاعر سکریٹری ظفر وقار تاج کو شینا زبان کی ترویج کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا جبکہ دوسری نمبر پر گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ضلع استور سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر برکت شاہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا جبکہ تیسرے نمبر پر بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون محترمہ عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعتراف سے نوازا گیا جبکہ 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں چوتھے نمبر پر گلگت بلتستان کے معروف کوہ پیما مرحوم مراد سدپارہ کو بعد از وفات ستارہ امتیاز کا اعزاز ان عطا کیا گیا تھا جو بدست صدر پاکستان مرحوم کی اہلیہ وصول کیا گلگت بلتستان کے 4 ممتاز شخصیات کو صدر پاکستان کی طرف سے اعلیٰ سول اعزازات سے نوازے جانے پر عوامی و سیاسی اور مذہبی حلقوں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی محبتوں کو بھرپور الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button