اہم ترین

گلگت شہر سے 52 بجلی کے ٹرانسفارمر چوری

ٹرانسفارمر چور گرفتار

گلگت ڈویژن اور چلاس واپڈا کالونی سے اب تک 5 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کے 52 برقی ٹرانسفارمر چوری ہونے کا انکشاف، ہر سال سرد مہینوں لؤڈ شیڈنگ کا آغاز ہوتے ہی چوروں کا یہ ٹولہ برقی ٹرانسفارمر چرانے نمودار ہوتا پولیس اب تک 3 رکنی گینگ کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی جنھوں نے 28 ٹرانسفارمر چرانے کا اعتراف کیا ہے تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آگئی ہے کہ چور بجلی پولز سے ٹرانسفارمر اکھاڑ کر اس کا کاپر و دیگر قیمتی سامان لے جانے کے لئے وارداتیں کرتے تھے اوصاف ٹیم نے آئے روز مختلف مقامات سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ سامنے آنے پر جب محکمہ برقیات کے زمہ داروں سے رابطہ کیا گیا تو یہ بات بھی منظر عام پر آگئی کہ گلگت شہر کے مختلف حصوں جوٹیال، سکوار، سلطان آباد، جگلوٹ، رحیم آباد، جوتل، پڑی بنگلہ، دنیور اور چلاس واپڈا کالونی سے قیمتی برقی ٹرانسفارمر چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے زمہ دار حکام نے بتایا کہ اب تک جتنے بھی ٹرانسفارمر چرائے گئے ہیں ان میں زیادہ تر تعداد 100 کلوواٹ ٹرانسفارمروں کی ہے جبکہ 3 ٹرانسفارمرز 200 کلو واٹ کے چرائے گئے ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال گلگت شہر میں 3 برقی ٹرانسفارمر کو چوری کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال زیادہ تعداد میں ٹرانسفارمروں کو چرایا گیا تھا چلاس اور گلگت شہر ملا کر اب تک 52 برقی ٹرانسفارمر چوری کئے جاچکے ہیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں معلوم ہوا کہ گلگت شہر کے مختلف علاقوں سے عموماً سرد موسم لؤڈ شیڈنگ دورانیہ دوران چور بجلی کے کھمبوں سے ٹرانسفارمر اتارتے اور اس کے اندر سے کاپر جو مارکیٹ میں قیمتی دام فروخت ہوتا ہے کو نکال کر لے جانے اور ڈھانچہ آس پاس پھینک دیا جاتا اور اس عمل کے دوران ٹرانسفارمر آئل بھی ضائع ہو جاتا تھا جس کو دوبارہ قابل استعمال میں لانے کے لئے محکمہ برقیات کو ایک 100 کلوواٹ ٹرانسفارمر پر تقریباً 5 لاکھ روپے جبکہ 200 کلوواٹ کی مرمت پر 7 لاکھ روپے کے قریب اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ 100 کلوواٹ ٹرانسفارمر نیا خریدا جائے تو 11 لاکھ روپے اور 200 کلواٹ ٹرانسفارمر 15 لاکھ پر پڑتا ہے اوصاف ٹیم کو اس دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ چلاس واپڈا کالونی جو ابھی نئی تعمیر شدہ شفٹنگ کے مرحلے میں تھی سے 15 برقی ٹرانسفارمر چرائے گئے سب کے سب 100 کلوواٹ کے تھے گلگت ڈویژن میں جتنے بھی ٹرانسفارمر چرائے گئے ہیں ان کے اندر سے کاپر نکال کر چور باقی حصے چھوڑ جاتے تھے لیکن واپڈا کالونی چلاس سے جتنے ٹرانسفارمرز چوری ہوئے ہیں وہ سب کے سب ثابت حالت اکھاڑ لے گئے ہیں جبکہ 37 ٹرانسفارمر گلگت شہر کے مختلف مقامات سے چرائے گئے ہیں جن میں 3 ٹرانسفارمرز 200 کلوواٹ باقی 34 برقی ٹرانسفارمر 100 کلوواٹ کے چرائے گئے ہیں دوسری جانب جب اوصاف ٹیم نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے زمہ داروں سے اس بابت رابطہ کیا گیا تو انھوں نے حال ہی میں ایک 3 رکنی گینگ کو پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار 3 رکنی گینگ نے دوران تفتیش گلگت ڈویژن کے مختلف مقامات سے 28 برقی ٹرانسفارمر

 

 

چرانے کا اعتراف کیا ہے ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں ملوث و مطلوب دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button