
گلگت (بیورو چیف) گلگت سب ڈویژن دنیور کے علاقے جوتل کے ایک گھر میں گولی لگنے سے خاتون جانبحق ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی طرف سے خاتون کی موت موقع پر ہی واقع ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گلگت سب ڈویژن کے علاقے جوتل سے پولیس اسٹیشن دنیور اطلاع موصول ہوئی کہ ایک گھر میں خاتون خون میں لت پت پائی گئی ہے جس پر پولیس کے ہمراہ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی موت موقع پر ہی بندوق کی گولی لگنے سے واقع ہونے کی تصدیق کر دی واضح رہے کہ خاتون دنیور کی رہائشی تھی وہ کئی عرصے سے اپنے رشتہ داروں کے ہاں جوتل کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھی اتوار کی صبح گھر کے اندر بندوق کی گولی لگ کر موت واقع ہونے کا واقعہ پیش آیا تاہم لواحقین کی طرف سے تا حال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے دنیور پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے خاتون نے خودکشی کر لی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے حقیقت پولیس تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آئے گی جس کے لئے تھانہ دنیور پولیس نے ابتدائی مرحلے کی تحقیقات کیلئے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔