اہم ترین

گلگت (کرن قاسم) گلگت شہر میں ٹریفک کا المناک حادثہ پراڈو گاڑی نے 3 سگی بہنوں کو کچل ڈالا تینوں طالب علم بہنیں موقع پر جانبحق ہوگئیں ایک گھر سے 3 میتیں ایک ساتھ نکلنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جمعرات کے روز ہونے والے اس الناس حادثے میں مجموعی طور 2 طالبات سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں گزشتہ صبح گلگت میونسپل حدود میں ٹریفک کا دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب بسین پولیس تھانہ کے قریب سے بچیاں فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے سکول جانب جا رہیں تھیں کہ اچانک ایک تیز رفتار پراڈو گاڑی روڈ سے آؤٹ ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھتی ہوئی 4 رکنی طالبات کو روندتے ہوئے دیوار سے جا ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک گھر کی 3 سگی بہنیں موقع پر جانبحق ہوگئیں جبکہ چوتھی بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب حادثے کی وجہ بننے والی پراڈو گاڑی میں بھی ایک بچی موجود تھی جنھیں ڈرائیور سکول چھوڑنے جا رہا تھا سمیت ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا اس حادثے میں 3 طالبات جو آپس میں سگی بہنیں اور عبدالجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جانبحق ہوگئیں جبکہ مجموعی طور اس حادثے میں 2 طالبات سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جانبحق ہونے والی تینوں بہنوں میں 10 سالہ عالیہ، 12 سالہ ماہین، اور 15 سالہ ایمن شامل ہیں جبکہ ان کی زخمی ساتھی 7 سالہ طالبہ کا نام ایرج ولد فاروق بتایا گیا ٹریفک کے اس دلخراش واقعہ کی خبر سنتے ہی لوگ جائے حادثہ پہنچنا شروع ہوگئے اور گلگت غذر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اس اثناء میں مشتعل ہجوم نے حادثے کا سبب بننے والی پراڈو گاڑی کو آگ لگا دی اور وقفے وقفے سے احتجاج کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ اس حادثے کے ایک چشم دید شخص کے مطابق وہ اس دوران موٹر سائیکل پر جا رہے تھے پراڈو گاڑی انھیں بھی کچلنے کے مرحلے میں داخل ہوئی تھی لیکن انھوں نے اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوئے اور تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ چڑھ کر بچیوں کو روندتے دیوار سے جا لگی انھوں نے اوصاف کو بتایا کہ آگر پراڈو گاڑی دیوار سے ٹکرا کر رک نہ جاتی تو اس صورت میں گاڑی نے مذید طالبات کی جانوں کو نقصان پہنچانا تھا حادثے کے لپیٹ میں آنے والے 4 رکنی طالبات سے آگے اس سے بھی زیادہ تعداد کی طالبات فٹ پاتھ پر سفر کر رہی تھیں جبکہ اس واقعے پر سوگوار خاندان سے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات بابت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے

  • تحقیقاتی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button