اہم ترین

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات پہنچا دئیے گئے

سیکرٹری صحت کا اہم اقدام

گلگت

 

صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں اگمینٹین اموکسلی پیراسٹامول، فلیجیل ٹیبلیٹ اور گلوکوز سمیت بڑی مقدار میں 98 اقسام کی قیمتی ادویات پہنچ گئیں جو مریضوں کو بغیر معاوضہ دئیے جائیں گے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال (PHQ) گلگت میں مریضوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے والی ادویات موجود نہ ہونے پر عوام کی طرف سے محکمہ صحت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہلتھ آصف اللہ خان کی انتھک کوششوں سے بڑی مقدار ادویات ہسپتال میں مریضوں کے لئے دستیاب ہو گئیں ہیں جبکہ جو ٹھیکیدار اپنے ذمے ادویات کی سپلائی دینے میں ناکام رہے ان کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ نے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ہسپتال حکام کے مطابق آج کے بعد ہسپتال میں داخل مریضوں کو زیادہ تر ادویات ہسپتال سے فراہم کی جائے گی دوسری جانب سیکرٹری ہیلتھ آصف اللہ نے ہدایت دی ہے کہ اگلے سال کے لئے ادویات کی سپلائی کا ٹینڈر پراسیس وقت پر مکمل کیا جائے گا تاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی بغیر وقفے کے جاری رہ سکے اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹینڈر پراسیس لیٹ ہونے کی وجہ سے ادویات کی فراہمی میں تعطل آ گیا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال ادویات سے خالی ہو چکا تھا

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button