
گلگت۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے سیوریج کی کھدائی کے ساتھ ساتھ روڈ کی ری کارپٹنگ کے کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہمراہ متعلقہ اداروں کے ذمہ دران بھی موجود تھے ا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کا دورے کا مقصد عومی شکایات کا ازلہ اکر نا ہے اور عوام الناس کی مشکلات کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج منصوبے کے کام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں سیوریج کے لئے کھدائی کی گئی ہے اور روڈ کی جلداز جلد ری کارپٹنگ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائر یکٹر سیوریج سٹم گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو سیوریج منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں سیوریج کا کام جاری ہے جسے جلداز جلد مکمل کیا جائیگا اور سیوریج کی لائن بچھا نے کے بعد روڈ کی بھی ری کارپٹنگ کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے پروجیکٹ ڈائر یکٹر سیوریج سٹم گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سٹم کی کھدائی کرنے سے روڈ خستہ حالی کا شکار ہوا ہے جس سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے جلداز جلد سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کرکے روڈ کی ری کارپٹنگ کا کام شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے پروجیکٹ ڈائر یکٹر سیوریج سٹم گلگت کو مزید ہدایت کی کہ منصوبے میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ ڈی سی آفس کو ارسال کریں۔