امیر مقام متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہے ۔وزیر اعلیٰ
متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کمیٹی سے وزیر اعلیٰ کی گفتگو

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین ڈیم کی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے متاثرین ڈیم کے مساٸل حل کرنے کے لیے بنائی جائے والی کمیٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا متاثرین ڈیم کی کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلص ہیں۔ انکا چلاس آکر ڈیم متاثرین کی کمیٹی سے ملاقات اور مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ہے مقررہ ٹائم لائن میں متاثرین کے جائز مطالبات حل ہونگے۔ دھرنوں سے مساٸل حل نہیں ہوتے ہمارے اتحاد و اتفاق کی وجہ سے ہمارے حقوق ملنے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے۔
متاثرین ڈیم کمیٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے متاثرین ڈیم کی بھرپور نمائندگی کی جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیم متاثرین کی کمیٹی نے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے باہمی مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا اور
دعا کی