اہم ترین

کابینہ کا پندرہواں اجلاس کل وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی صدارت میں ہوگا

اہم اجلاس

گلگت (کرن قاسم) آج گلگت بلتستان حکومت کی صوبائی کابینہ 8 مختلف ڈیپارٹمنٹل ایشوز پر اہم فیصلے کرے گی جس کے لئے ہنگامی طور پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کے کانفرنس ہال پر صوبائی کابینہ کا 15 واں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں پر وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی زیر صدارت دن ساڑھے 11 بجے کابینہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری احکامات کی روشنی میں 8 مختلف امور پر تبادلہ خیال اور حتمی فیصلوں کو قانونی شکل دینے کے مقصد گلگت بلتستان کے 14 مختلف محکموں کے وزراء و مشیران شرکت کرینگے کابینہ اجلاس میں پانی نظام بہتر بنانے کے حوالے سے واٹر بورڈ ایسوسی ایشن 2024 پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس اہم کابینہ اجلاس کے دوران آئی ٹی گلگت بلتستان بورڈ 2024 کے تحت نئے قائم ہونے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے لئے نجی و سرکاری شعبے سے 4 اراکین کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نئے کیمپس سیکورٹی سٹاف کی شمولیت حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے اس طرح گلگت بلتستان میں ڈرائیونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فیس سے متعلق جی بی فنانس ایکٹ 2024 میں ترمیم کی جائے گی جبکہ اجلاس میں بارڈر پاس اجراء کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے اور اجلاس میں گلگت بلتستان کے اندر یونین کونسل کا نام درست کرنے ایل جی اینڈ آر ڈی کو خدمات فراہمی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے جبکہ اس اہم اجلاس دوران مالی سال 2024, 2025 کے لئے GB,WMC کے (ایس پی ایس) ملازمین کی مجموعی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کے سلسلے میں 54.78 ملین روپے کے اضافی بجٹ کی فراہمی متعلق بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ماہرین کے لئے سروس سٹرکچر از سر نو تعین بابت تبادلہ خیال کے بعد اہم فیصلہ آنا متوقع ہے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button