گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت
ماہ صیام میں خود ساختہ منہگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ڈپٹی کمشنر کی احکامات پر کارروائی، گرانفروشی پر 7قصائی اور مرغی فروش ایک سبز فروش اور ایک شخص جنرل سٹور تین روز کے لیے جیل منتقل
دنیور:رمضان المبارک کے دوران عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے عملے کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور گرانفروشی، ناقص صفائی اور دیگر خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی عمل میں لائی۔
تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے ٹیم کے ہمراہ گوشت فروشوں، مرغی فروشوں، سبزی فروشوں اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔ اس دوران دنیور بازار میں کئی دکانداروں کو نرخنامے کے برخلاف زائد قیمتیں وصول کرنے، ناقص اشیاء فروخت کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا۔ موقع پر موجود افسران نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 9قصائیوں اور مرغی فروشوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
انتظامیہ کے مطابق، عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیاء فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرانفروشی یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو
برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔