اہم ترین

مافیاز کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا

کمشنر گلگت ڈویژن کا بڑا اعلان

گلگت (کرن قاسم)

 

مافیاز کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا جو بھی غیر قانونی راستہ اختیار کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر گلگت شہر کا تفصیلی دورہ اور صورتحال کا جائزہ لیا سیوریج پروجیکٹ کام دوران گلگت شہر کی شاہراہوں کا جو حلیہ بگاڑا گیا تھا متعلقہ ٹھیکیدار کو ٹوٹس کر کے سڑکوں کو اپنی اصل حالت میں لایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون نے منگل کے روز اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار چیک کرنے کے لئے ڈی سی ہنزہ، ڈی سی نگر، ڈی سی غذر اور ڈی سی گلگت کو باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ وہ وقتاً فوقتاً ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے دائرہ اختیارات کے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر کے کام کی رفتار و معیار کا معائنہ کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ گلگت ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو چیف سیکرٹری کے خصوصی احکامات کی روشنی حکم جاری کردیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور لگائے گئے لوہے کے بڑے بڑے تشہیری بورڈ اور دیواروں پر کی جانے والی غیر قانونی چاکنگ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے کمیشنر گلگت نے اس دوران بتایا کہ گلگت شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے شہر کے اندر جتنے بھی ریڈھی کاروباری ہیں ان کو متبادل کسی وسیع مقام منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ہی جگہ ریڑھی پر اپنا کاروبار جاری رکھ سکے جن کو ایک جگہ منتقل کرنے سے ٹریفک کے آمدورفت بھی متاثر نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے نرخوں پر قابو اور زخیرہ اندوزی سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ شہر کے تمام بڑے چوک پر اشیاء نرخ نامہ بورڈ جس کا سائز کم از کم سات بئی آٹھ فٹ کا ہو آویزاں کیا جائے گا تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے لئے مناسب طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جس میں نائی شاپ، ٹیلرنگ شاپ اور میڈیکل لیبارٹری کے نرخ بھی فیکس کئے جائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ میں گلگت ڈویژن کے تمام اضلاع ڈی آئی جی کے ہمراہ وزٹ کرتا رہوں گا اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو

 

 

جاری کئے گئے احکامات کے نتائج کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button