اہم ترین

کمشنر گلگت ڈویژن کانوٹس

سیوریج منصوبے کا دورہ

گلگت (کرن قاسم) گلگت سیوریج پروجیکٹ کے ٹھیکیدار کمشنر گلگت ڈویژن کے نوٹس پر نمودار ہونے لگا واضح رہے کہ گلگت شہر کا سب سے بڑا سیوریج منصوبہ جن پر ٹھیکیدار کی طرف سے نہ صرف تعمیراتی کام پر تیزی لانے کے حوالے سے کوئی خاص دلچسپی تھی بلکہ غیر معیاری کام اور غیر منصوبہ بندی کے تحت شاہراہوں کو پائپ کھدائی کے زریعے برباد کرنے و ٹریفک حادثوں میں اضافے کرنے کا عوامی حلقوں کی طرف سے ان کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور عوامی حلقے ہر روز سوشل میڈیا کے ذریعے خدشات ظاہر کر رہے تھے کہ ٹھیکیدار کی طرف مختلف مقامات پر سیوریج منصوبے کی پائپ لائنیں بچھانے جن جن سڑکوں کو اکھاڑ رکھا گیا ہے ان کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایگریمنٹ کے مطابق فوری طور بھر دیا جائے تاکہ سڑکوں پر بنے کھڑے کوئی حادثات کا سبب نہ بن سکے گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے اندر گلگت امپھری کے مقام پر سیوریج منصوبے کی پائپ لائنیں بچھانے کی غرض سے کی گئی کھدائی کے کھڑوں میں مسلسل یکے بعد 3 گاڑیوں کے حادثات رونما ہونے پر کمشنر گلگت  ڈویژن  نے سیوریج منصوبے کے ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیا اور فوری طور پر پائپ لائنیں بچھانے کے مقصد کھودی گئی سڑکوں کو اپنی اصل حالت واپس لانے کا نوٹس جاری کیا جس پر ہفتے کے روز کام سے غائب ٹھیکیدار کمشنر گلگت کی نوٹس پر حاضر ہو کر کھڈوں کی بھرائی شروع کر دی ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 کے نو ماہی پیرڈ دوران سیوریج پروجیکٹ کے ٹھیکیدار نے گلگت امپھری اور ذولفقار آباد سمیت شہر کے دیگر حصوں میں کھدائی کر کے ری فلنگ کے کام سے غائب ہوا تھا اور جو کام سرد مہینوں میں ہونا تھا وہ چھوڑ کر ذوالفقار آباد جوٹیال میں سیوریج کے مین ہولز پر کنکریٹ و سیمنٹ کے کام میں مصروف تھا جبکہ سرد موسم کے دوران گلگت بلتستان میں یکم نومبر سے 15 اپریل تک کے کنسٹرکشن رولز کے مطابق سیمنٹ میٹریل کے کام پر پابندی عائد ہے منفی ڈگری کی سردی میں تعمیراتی کام کو غیر معیاری سمجھا جاتا ہے لیکن گلگت سیوریج منصوبے کے ٹھیکیدار نے بجائے ان سرد مہینوں کے اوقات سڑکوں کے کھڑے بھرنے کے سیمنٹ، کنکریٹ کا کام کو جاری رکھا جس کی وجہ سے نہ صرف سیوریج پروجیکٹ کا تعمیراتی کام غیر معیاری ثابت ہو رہا ہے بلکہ 6 ماہ قبل کھودی گئی سڑکوں کو ری فلنگ نہ کرنے کے باعث ان کے نکالے گئے کھڑے آئے روز ٹریفک حادثات کے سبب بن رہے ہیں جبکہ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت کی طرف سے گلگت سیوریج پروجیکٹ کے ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس لینے اور ان کے زمے ادھورے کاموں کو فوری طور مکمل کرنے پر سختی سے پابند رکھنے کے عمل کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے.

 

 

 

۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button