اہم ترین

گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی کے بڑھتے کیسسز

دیامر کا پہلا نمبر

گلگت (کرن قاسم)

وفاقی حکومت سے ملنی والی ایک خطیر رقم کے تحت گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی پر قابو پانے والا پروگرام نے کام کا آغاز کردیا پہلے مرحلے 15 دنوں کے اندر شگر اور چلاس میں مجموعی طور 14 ہزار افراد کو ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارے جائیں گے پوزیٹو کیسز کے تمام مریضوں کا علاج پرائمنسٹر پروگرام آف ہیپاٹائٹس سی کے تحت مفت کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام گلگت بلتستان ڈاکٹر شاہ زمان نے روزنامہ اوصاف کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہیپاٹائٹس رکھنے والا ملک ہے جہاں پر 1 کروڑ سے زائد ہیپاٹائٹس سی مریضوں کے کیسسز سامنے آئی ہیں وزیر اعظم پاکستان نے ملکی اس صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں فوری طور اس بیماری پر قابو پانے کے لئے پرائمنسٹر پروگرام آف ہیپاٹائٹس سی فرام گلگت بلتستان و پاکستان کے نام سے ٹائٹل ترتیب دیتے ہوئے اس پروگرام کے آغاز کے لئے باقاعدہ ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر اور شگر جہاں لوگوں میں ہیپاٹائٹس سی کے اثرات زیادہ پیدا ہو رہے تھے 18 فروری سے 12 سال اور اس سے اوپر کے عمر والے بچوں کو مختلف ٹیسٹ کے مرحلوں سے گزارا جا رہا ہے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کے لئے لوگوں کو 3 مختلف مراحل سے گزارنا پڑتا ہے تب جا کر ہیپاٹائٹس سی مریض کا پتہ چلتا ہے پہلے مرحلے میں سکیننگ ہوتی اس کے بعد جو پوزیٹو کیسز سامنے آئینگے اے سی آر کے مرحلے سے گزارا جائے گا اور یہ سارے مہنگے ترین ٹیسٹ پروگرام کے تحت مفت کئے جائیں ہیپاٹائٹس سی میں پائے جانے والے تمام مریضوں کا مکمل علاج بھی اس پروگرام کے تحت مفت کیا جا رہا ہے انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے 3 مارچ تک یعنی 15 دنوں کے اندر 14 ہزار لوگوں کا ٹیسٹ مرحلہ مکمل کرنا ہے جس میں چلاس کے 7000 اور شگر کے 7000 بچے جن کی عمریں 12 سال یا اس سے اوپر ہو شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان بھر کے اضلاع میں اس پروگرام کا بیک وقت آغاز اپریل 2025 سے ہوگا وزیراعظم کا یہ پروگرام 2024 سے 2027 تک کا ہے خطہ میں تیزی کے ساتھ اس پروگرام کو چلایا جائے گا اور ایک سال کے اندر ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹوں کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا انھوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وفاق حکومت سے اس پروگرام کو چلانے 50 فیصد کی رقم دی گئی ہے جبکہ 50 فیصد رقم حاصل کرنے کے لئے ہم نے اپنے پارٹنرز، و دیگر ڈونرز اور این جی آوز سے تعاون کے لیے کہا گیا ہے یقیناً اس پروگرام کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی بھرپور مدد حاصل ہوگی انھوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں اس پروگرام کو چلانے کیلئے باقاعدہ تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے جہاں پر لوگوں کا ٹیسٹ مرحلہ شروع ہوتا ہے تو وہاں پر موجود مقامی این جی آوز اور سیاسی و سماجی نمائندوں سمیت علماء اور نمبرداران کا تعاون حاصل کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹوں کے لئے وہ اپنا وقت نکال سکیں اس موقع پر ڈاکٹر شاہ زمان نے گلگت بلتستان عوام کو اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ اس ٹیسٹ کے مرحلے سے ضرور گزریں تاکہ ہیپاٹائٹس سی جو یہ ایک خطرناک مرض ضرور ہے لیکن لا علاج نہیں پوزیٹو کی صورت میں پرائمنسٹر پروگرام آف ہیپاٹائٹس سی کے مفت اور بروقت علاج ممکن ہوسکے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button